جنت کا پھل عجوہ کھجور کے بےشمار قیمتی فوائد

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ “ جو شخص روزانہ صبح سویرے عجوہ کھجور کے سات دانے کھائے گا وہ اس دن زہر اور جادو ٹونے سے محفوظ رہے گا“ ( صحیح بخاری)- عجوہ کھجور حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب ترین کھجوروں میں سے تھی اور یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین٬ انتہائی لذیذ اور مفید تر کھجور ہے۔ عجوہ کھجور کا درخت نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے خود اپنے دستِ مبارک سے لگایا تھا-
 

قرآنِ مجید اور احادیث میں عجوہ کھجور کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد پر بہت زور دیا گیا ہے- اور بحیثیتِ مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ احادیث کا ایک ایک لفظ سچ پر مبنی ہوتا ہے تو پھر بلاشبہ ان احادیث میں بتائے گلے عجوہ کھجور کے فوائد کیسے غلط ہوسکتے ہیں-

عجوہ کھجور میں متعدد ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ دیگر اقسام کی کجھوروں میں موجود نہیں ہوتیں اور اسی وجہ سے عجوہ کو کجھوروں میں ایک خاص مقام حاصل ہے- عجوہ کھجور کا استعمال نہ صرف صحت بخش ہے بلکہ سنت بھی ہے- یوں تو عجوہ کجھور کے بےشمار طبی فوائد ہیں لیکن یہاں ان میں سے صرف چند قیمتی اور نمایاں فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے-


عجوہ کھجور کے قیمتی طبی فوائد:
عجوہ کھجور متعدد ایسے معدنیات اور غذائی اجزاﺀ سے بھرپور ہے جو ہمارے جسم کی نشو و نما کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں٬ شفا دیتے ہیں اور ہمارے جسمانی نظام کو درست رکھتے ہیں- ان غذائی اجزاﺀ میں پوٹاشیم بھی شامل ہے جو کہ ہمارے دل کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے-
عجوہ کھجور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتی ہے اور گردوں کے نظام کو بہتر بناتی ہے-
عجوہ کھجور میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے-
عجوہ میں موجود کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہترین ہوتا ہے٬ اس کے علاوہ اعصابی نظام کو موصول ہونے والے سگنلز کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے-
روزانہ عجوہ کھجور کھانا کئی ایسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جو فالج یا ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہیں-
عجوہ کھجور حاملہ خواتین کے لئے بھی بے حد مفید ہے ۔ بچے کی ولادت کے دوران اور بعد میں ماں کے جسم میں ہونے والی خون کی کمی کو روکتی ہے اور عجوہ کھجور کے استعمال سے ماں کے لئے دودھ کی پیداوار میں مدد ملتی ہے۔



عجوہ کھجور کا استعمال پیٹ کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے- 
عجوہ کھجور جگر کی سوزش کے علاج کے لئے سب سے مفید ہے۔ اس کے قدرتی اجزاء جگر کو طاقت بخشتے ہیں۔
عجوہ کھجور ان منفرد غذاؤں میں سے ایک ہے جو نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں-
عجوہ کھجور کے استعمال سے تمام عمر آنکھیں صحت مند رہتی ہیں جبکہ رات میں نظر نہ آنے کی بیماری ( شب کور ) سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-
عجوہ کھجور انرجی ڈرنکس کا ایک بہترین متبادل بھی ہیں- عجوہ کجھور کا قدرتی شیک آپ کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور کسی قسم کے کیمیکل شامل نہ ہونے کی وجہ سے اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے-
عجوہ کھجور کا استعمال گلے میں خراش، بخار، سوزاک، ورم میں کمی لاتا ہے-
عجوہ کھجور رات بھر پانی میں رکھ کر اس کا شربت بنا کر پیا جائے تو قبض کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔
عجوہ کھجور کا استعمال نہ صرف جلد کو صحت مند بناتا ہے بلکہ نظر کو بہترین بناتا ہے-



مضان اور عجوہ کجھور سے سجا دسترخوان:
جیسا کہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ایسے میں افطار کے وقت ہر گھر میں دسترخوان پر کجھور کا ہونا لازمی ہوتا ہے- یقیناً یہ ایک بہترین موقع ہے جب ہم عجوہ کھجور کو اپنے دسترخوان کی زینت بنا سکتے ہیں اور اس کے بےشمار انمول فوائد حاصل کرسکتے ہیں- اور اس بابرکت مہینے سے ہم عجوہ کجھور کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرنے کی شروعات بھی کرسکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں-


جنت کا پھل عجوہ کھجور کے بےشمار قیمتی فوائد جنت کا پھل عجوہ کھجور کے بےشمار قیمتی فوائد Reviewed by Unknown on 02:43 Rating: 5

No comments